نبی آخرالزماں حضر ت محمد ﷺ کے چچاحضرت سید نا امیر حمزہ رضی اللہ تعالی ٰ عنہ اور ستر شہدائے احد کا یوم شہادت کل عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

منگل 23 اپریل 2024 21:07

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) نبی آخرالزماں حضر ت محمد ﷺ کے چچاحضرت سید نا امیر حمزہ رضی اللہ تعالی ٰ عنہ اور ستر شہدائے احد کا یوم شہادت کل 15شوال المکرم بروز بدھ کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا اس سلسلہ میں عارفوالا سمیت ملک بھر کی مساجد میںمحافل ودیگر مقامات پر تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جس میں علماء کرام آپ ؓ اور جانثار ساتھیوں کی شہادت بارے تفصیلی بیان فرماکر اہل ایمان کے قلوب کو منور فرمائیں گے آپؓ کا اسم گرامی حمزہ کنیت ابوعمارہ ہے آپ ؓ قریش کی معزز شخصیت اور سردار جناب عبدالمطلب کے صاحبزادے امام الانبیا ء ﷺ کے حقیقی چچاجان ،رضاعی بھائی ،وفادار دوست ،اسلام کے اولین کمانڈر ،بہادر سپاہی اورفاتح بدرہیں ۔

(جاری ہے)

اس روز الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشراورپرنٹ میڈیاخصوصی فیچر شائع کرینگی

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں