بنک زراعت کی اسکیموں بارے عوام کی آگاہی کیلئے مہم شروع کریں ، ای ڈی سٹیٹ بینک آف پاکستان

جمعہ 4 جنوری 2019 17:53

بنک زراعت کی اسکیموں بارے عوام کی آگاہی کیلئے مہم شروع کریں ، ای ڈی سٹیٹ بینک آف پاکستان
اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2019ء) بنک زراعت اور چھوٹے اور درمیانی درجہ کے کاروبار کیلئے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی موجودہ خصوصی سکیموں سے متعلق عام لوگوںتک آگاہی پہنچائیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سٹیٹ بینک آف پاکستان سید ثمر حسنین نے اٹک میں سٹیٹ بینک کی جانب سے منعقدہ آگاہی مہم کے سلسلے میں کی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اٹک کی معروف شخصیت سابق بینکار اٹک عارف نقوی ،صدر اٹک چیمبر آف کامرس شاہد خان ، پروگریسیو کسان احسن خان آف غورغشتی ، سابق صدر چیمبر آف کامرس اٹک ارشد جمیل صمدانی ، ریجنل ہیڈ نیشنل بینک وسیم اختر ،ایریا مینجر بینک آف پنجاب اٹک مطاہر کاظمی کے علاوہ دیگر بینکوں کے افسران ، کسان اور کاروباری طبقہ کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی ایگزیکٹیو آفیسر ثمر حسنین نے کہا کہ زراعت کے شعبے اور چھوٹے ، درمیانی کاروبار کرنے والوں کیلئے اگرچہ سہولیات موجود ہیں مگر آگاہی کی کمی کی وجہ سے کاشتکار اور کاروباری طبقہ مستفید نہیںہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ تمام بینکوں پر یہ ذمہ داری عائد کر دی گئی ہے کہ وہ پاکستان کے مختلف علاقوں میںان شعبوں سے تعلق رکھنے افراد کے پاس خود جا کر ان سکیموں سے متعلق انہیں بتائیں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو اس سلسلے میں ان شعبوں میں قرضہ دینے کیلئے ٹارگٹ مقرر کر دیے گئے ہیں انہوں نے اٹک چیمبر آف کامرس کے صدر پر بھی زور دیا کہ سٹیٹ بینک کی آگاہی مہم میں بھر پور کردار ادا کریں اس موقع پر اٹک سے تعلق رکھنے والے سابق بینکار اوور سیز پاکستانی عارف نقوی نے اپنے خطاب میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بینک زراعت اور ایس ایم ایز کے لئے اپنی بینک برانچوں میں سپیشل ڈیسک قائم کریں اور اس کے لیے خصوصی سٹاف مختص کیا جائے تا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی اس مہم کو فروغ حاصل ہو انہوںنے آگاہی مہم کو عام لوگوں تک پہنچانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں