بھارتی سکول میں طلباء کو نماز پڑھنے کی اجازت دینے پر معلمہ معطل

ہفتہ 29 جنوری 2022 13:18

کولار کرناٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع کولارمیں محکمہ تعلیم نے میں طلباء کو اسکول کے احاطے میں نماز پڑھنے کی اجازت دینے کے الزام میں ایک معلمہ کو معطل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کنڑا ماڈل ہائر پرائمری اسکول کی انچارج ہیڈ مسٹریس امادیوی کو محکمہ پبلک انسٹرکشن نے معطل کر دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو گروپوں نے اس ہفتے کے شروع میں ہیڈ مسٹریس کے دفتر میں گھس کر ہنگامہ آرائی کی تھی ۔اما دیوی کو اگلے احکامات تک معطل کر دیا گیا ہے۔ انہیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ بغیر اجازت ضلع ہیڈکوارٹر سے باہر نہ نکلیں۔تقریباً 20 طلبہ کی ایک کلاس روم میں نماز ادا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں