تھانہ باہتر پولیس کا چھاپہ ، 6 قمار باز گرفتار ، دائو پر لگی رقم بر آمد ، تین ملزمان فرار

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:59

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) فتح جنگ کے تھانہ باہتر پولیس نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر کے چھ قمار بازوں کو گرفتار کے دائو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی قبضے میں لے لئے تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق فتح جنگ سرکل کے تھانہ باہتر کے عملے نے مخبر کی اطلاع پر آصف نواز سکنہ گھکھڑ کے رہائشی مکان کے عقب میں چھاپہ مار کر کے قمار بازی میں مصروف ملزمان حمزہ شوکت ولد شوکت،عبادت خان ولد ایوب،صفدرحسین ولد علی گوہر،عبدالطیف ولد نواز،عبدالمالک ولد عبداخالق سکنائے ڈھوک ماچھی جوقمار بازی میں مصروف تھے کو گرفتار کر لیاپولیس نے دائو پر لگی رقم مبلغ 30ہزار 820روپے تین عدد موبائل فون مالیتی چھ ہزار قبضے میں لے لئے تین ملزمان نسیم پنوں سکنہ ناڑہ،سلیم ڈھوک ماچھی،فیاض ولد فقیر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں