اٹک پولیس نے چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار لیا

جمعہ 27 ستمبر 2019 16:55

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2019ء) اٹک پولیس نے چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 14تولے سونا ،اور دو لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق یعقوب نامی شہری نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ دو مسلح ڈاکوئوں نے اس کے گھر سے دو لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو گئے اٹک پولیس نے ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر دو ملزموں آکاش ولد پرویز ساکن کوہاٹ حال مقیم اٹک اورعامر ولد اکرم سکنہ بھکر کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو ملزمان کے قبضے سے دو لاکھ روپے نقدی دو عدد ہار سیٹ ،چار عدد کانٹے ایک کڑا ،تین عدد انگوٹھیاں اور دیگر زیورات کے علاوہ ایک عدد پسٹل اور متعدد موبائل فون بھی برآمد کر لئے ہیں ڈی پی او اٹک نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے شہری جرائم پر قابو پانے کیلئے پولیس سے تعاون کریں ان شاء اللہ اٹک کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کیلئے ہماری بھر پور جدوجہد جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں