اٹک،ڈسٹرکٹ آفیسر (انڈسٹریز) کا سستا رمضان بازار کا دورہ

پیر 25 اپریل 2022 16:36

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2022ء) ڈسٹرکٹ آفیسر (انڈسٹریز) رابعہ نسیم نے سستا رمضان بازار کا دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دوکانوں اور سٹالز کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دوکانداروں اور سٹال ہولڈرز کو پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کردہ مزید رعایت پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کیں۔

رابعہ نسیم نے کہا کہ عوام کو پہلے سے دی گئی رعایت میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، 10کلو آٹے کا تھیلہ اب 450روپے کے بجائے 400روپے میں مہیا کیا جائے گا، جبکہ چینی10روپے فی کلو کی مزید کمی کے بعد 70روپے اور گھی کی فی کلو قیمت میں 50روپے کی مزید رعایت دے دی گئی ہے۔انہوں نے محکمہ زراعت کی فیئر پرائس شاپ کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود 13اشیاء کی قیمتوں پر حکومت کی جانب سے 25فیصد سبسڈی مہیا ہونے کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

رابعہ نسیم نے دوکان داروں اور سٹال ہولڈرز کو فوری طور پر صارفین کو ریلیف پہنچانے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے وہاں موجود اشیائے صرف کی طلب و رسد کا جائزہ لیا اور ان کے میعار کو بہتر بنانے کی خصوصی ہدایات کیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے تا کہ غریب عوام بھی ماہِ رمضان المبارک میں بہتر اور میعاری اشیاء ارزاں نرخوں پر حاصل کر سکیں۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں