اٹک،پولیس کا دو اشتہاری مجرم گرفتار،کاردوائیاں جاری

ہفتہ 7 مئی 2022 17:07

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2022ء) اٹک پولیس نے دو اشتہاری مجرم گرفتار کر لئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کی ہدایات پر ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کے خلاف کاردوائیاں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ رنگو سب انسپکٹر عابد قریشی کی زیر نگرانی اے ایس آئی احمد فہیم ظفر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بی کیٹگری کا مجرم اشتہاری محمد یعقوب کو گرفتار کر لیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ بسال انسپکٹر ارشد خٹک کی زیر نگرانی اے ایس آئی طارق محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بی کیٹگری کا مجرم اشتہاری عبد الرحیم کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں