عدالتوں سے نواز شریف کی بریت حق و سچ کی فتح ہے، ملک سہیل خان کمڑیال

جمعہ 7 جولائی 2023 23:00

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2023ء) عدالتوں سے نواز شریف کی بریت حق و سچ کی فتح ہے میاں برادران کی قیادت میں ملک تعمیرو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی ،ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی عدالتوں سے بریت کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا اس موقع پر ندیم ملک ، نمبردار ملک آفتاب احمدال ودیگر بھی موجود تھے ملک سہیل خان کمڑیال نے کہا کہ وطن عزیز میں تمام بڑے ترقیاتی منصوبے موٹر ویز مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کے دورحکومت میں شروع ہوئے ملک خوشحالی کی راہ پر گامزن تھا کہ سازش کے ذریعے میاں نواز شریف کی حکومت ختم اور میاں برادران کے خلاف جھوٹے سیاسی مقدمات بنائے گئے جس کی وجہ سے ملک کی خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں آئی عدالتوں سے میاں نوا ز شریف کی بریت حق و سچ کی فتح ہے میاں برادران کی قیادت میں انشاء اللہ ملک ایک بار پھر تعمیروترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں