اٹک ،مفتی کفایت اللہ کی طبیعت مکمل طور پر درست اور وہ صحت یاب ہیں ،ترجمان اٹک جیل

اتوار 16 دسمبر 2018 20:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے ترجمان نے مرکزی رہنما جمعیت علمائے اسلام مفتی کفایت اللہ کے ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں بیمار ہونے اور دل کے عارضہ اور شوگر لیول انتہائی حد تک کم ہونے کی اطلاعات کو غیر مصدقہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کی طبیعت مکمل طور پر درست اور وہ صحت یاب ہیں میڈیا میں شائع ہونے والی اطلاع پر ان کا پہلے ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے ہسپتال میں اور بعدازاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں باقاعدہ دو رکنی میڈیکل بورڈ جس میں ڈاکٹر عمران اعوان اور ڈاکٹر عائشہ ظہور شامل تھے ان کے تمام ٹیسٹ لیے جو نارمل تھے صرف شوگر اور ہائپر ٹینشن کی معمولی شکایت تھی جس کی ادویات انہیں دے کر دوبارہ ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کر دیا گیا ہے انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ خبریں پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر جاری کرنے سے قبل اگر جیل انتظامیہ کا موقف بھی معلوم کر لیا جاتا تو مناسب ہوتا ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں