اٹک میں پولیو مہم کامیابی سے جاری

بدھ 24 اپریل 2019 18:50

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ضلع اٹک میں پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے ۔یہ مہم 26 اپریل تک جاری رہے گی۔اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر2,92,000 بچوں کو پولیو کے قطر پلائے جائیں گے۔جس کے لیے 933 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔اس کے علاوہ ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی پولیو ٹیمیں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت اٹک نے پولیو ویکسین کو مکمل محفوظ اور فائدہ مند قرار دیا ہے۔پولیو مہم کی نگرانی ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران بھی اپنا کر دار ادا کر رہے ہیں۔اس مہم کی نگرانی کے لیے محکمہ صحت کے ضلعی اور تحصیل دفاتر میں خصوصی کنٹرول رومز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں