گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج اٹک میں سیمینار کا انعقاد

ہفتہ 20 جولائی 2019 21:21

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) اٹک حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج اٹک میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں خطاب کرتیہو? پرنسپل ملک محمد ممتازخان ٹیکنیکل تعلیم پر زیادہ آگاہ کیا تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنرمند افراد معاشرے میں اپنا اعلی مقام بنا سکتے ہیں ہنر مند افراد نوکریوں کے ساتھ ساتھ اپنا کاروبار بھی کر رہے ہیں جس سے ماہانہ لاکھوں کی آمدنی حاصل کر رہے ہیں اس موقع پر صدرچیمبرآف کامرس ارشد صدیقی نے بھی اپنے خطاب میں ہنر سیکھنے پر زور دیا مقررین میں تحسین عارف بھٹی کامرہ DEO راجہ امجد اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو میٹرک کے بعد ٹیکنیکل تعلیم ضرور دلوائیں تا کہ نوکری نہ ملنے کی صورت میں ٹیکنیکل تعلیم کی وجہ سے اپنا کام چلا سکیں صدر پنجاب پریس کلب ملک ارشد علی جنرل سیکرٹری ملک کامران اختر اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی حاضرین نے اتنا اچھا پروگرام کرانے پر پرنسپل اور پروفیسرز کا شکریہ ادا کیا

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں