فتح جنگ، 19 زائر ین میں سے 09 ا کا کورونا ٹیسٹ مثبت ،07 کا ٹیسٹ منفی آیا ہے،

03 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے،ڈاکٹر آصف نیازی عوام موجودہ حالات میں نہ گھبر ائیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کر یں، انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائر س

بدھ 8 اپریل 2020 22:37

ًفتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) فتح جنگ انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائر س ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا ہے کہ ایران سے براستہ ملتان آنے والے 19 زائر ین کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔جس کے مطابق 09 افراد کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔07 افراد کا ٹیسٹ منفی آیا۔ جبکہ 03 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے۔جن 09 افراد کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے ان کو قر نطینہ مر کز میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی مجموعی صحت بہتر ہے۔

اس کے علاوہ جو لوگ قر نطینہ مرا کز میں موجود ہیں ان کی بھی مجموعی صحت بہتر ہے اور سکر یننگ کے بعد ان کو بہت جلد گھروں کو جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں نہ گھبر ائیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کر یں۔

(جاری ہے)

فتح جنگ صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور نے جنڈ کے علاقے کھنڈا اور دیگر علاقوں میں ٹڈی دل کے حملے سے جزوی طور پر متاثر ہونے والی فصلوں کاجائزہ لیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ممبر صوبا ئی اسمبلی ملک جمشید الطاف، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اٹک چوہدری عبدالماجد ،اے سی جنڈ حسن نذیر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔بعدا زاں انہوں نے کسانوں کے ایک اجلاس کی صدار ت بھی کی۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ موجودہ حالا ت میں حکومت پنجاب کسانوں کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ٹڈی دل کے حملے سے فصلوں کو جز وی نقصان پہنچا ہے اور محکمہ زراعت اٹک کے بر وقت اقدام سے زیادہ اور شدید نقصان نہیں ہوا۔ملک محمد انور نے کہا کہ ان حالات میں حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں