اٹک، عید کے ایام میں مختلف حادثات میں نو افراد جاں بحق

بدھ 27 مئی 2020 17:26

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) عید کے ایام میں خوشیوں بھرے کئی گھر ماتم کدہ بن گئے ۔عید کے ایام میں مجموعی طور پر 8سال سے 35سال کی عمر کے نوجوان پانی میں ڈوب کر اپنی زندگی ہار بیٹھے، پانی میں ڈوبنے اوردیگر حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد9ہے، موٹر سائیکل حادثوں میں 2نوجوان جبکہ پرانی دشمنی کے عوض ایک شخص گولی لگنے سے ہلاک ہوا ۔

ریسکیو 1122کے میڈیا کوآرڈینیٹر عامر نواز نے اے پی پی کو بتایا کہ عید کے ایام میں سب سے زیادہ پانی میں ڈوب کر مرنے والوں کی اطلاع موصول ہوتی رہی جو کہ مختلف علاقوں میں ہوئیں، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کے ماہر غوطہ خور جائے وقوعہ پر پہنچے لیکن بد قسمتی سے ڈوبنے والوں میں کوئی زندہ نہ بچ سکا تاحال ایک طویل جدوجہد کے بعد ریسکیو نے تمام ڈوبنے والوں کی لاشیںدریائے سندھ ، اکھوڑی ڈیم ، بوٹا جھیل سے برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

عامر نواز نے بتایا کہ پانی میں ڈوبنے والوں میں دو سگے بھائی اور دو سگے کزن بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ندیم ولد اکرم ، نبیل ولد اکرم ، جن کے عمریں 23سے 16سال تھیں سگے بھائی تھے جبکہ مدثر خان عمر 19سال ، عامر خان 09سال ، نقیب اللہ 14سال اور زین شامل ہیں۔ موٹر سائیکل کے حادثے میں ہلاک ہونے والے محمد نعمان عمر 18سال ،محمد رضوان 19سال جاںبحق ہوئے جبکہ پرانی دشمنی کے سلسلے میں ایک شخص نے اپنے مخالف کو گولی مار دی ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں