ایک عالم کا کردار معاشرے میں مثبت ہونا چاہیے ،سید بشیر احمد شاہ

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:45

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) خطیب جامعہ مسجد سیدہ خدیجتہ الکبری سلام اللہ علیہا سید بشیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ ایک عالم کا کردار معاشرے میں مثبت ہونا چاہیے سوشل میڈیا پر بیٹھ کرایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنے سے بہترہے کہ آپس میں بیٹھ کر افھام وتفھیم کیساتھ مسائل کو حل کیا جائے جب آٹھ دس سال دینی کتب پڑھ کر انسان خودکو حسد غیبت اور جھوٹ جیسی بیماری سے نجات نہ دلوا سکا تو وہ دوسرے کو کسیے ان بیماریوں سے نجات یا چھٹکارا دلوائے گا ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،ا نہو ں نے کہا کہ فضول کی بحثوں میں وقت ضائع کرنے سے بہتر ہے قرآن وحدیث سے معاشرتی وسماجی مسائل کا حل ڈھونڈا جائے لوگوں کو من گھڑت قصے کہانیوں سے نکال کر قرآن وحدیث کیساتھ جوڑا جائے تاکہ لوگوں کہ اندر دینی سیکھنے کا شوق پیدا ہو علماء کی آپس کہ اختلاف کی وجہ سے نوجوان نسل دین سے دور ہوتی جارہی ہے افسوس ہوتا ہے ہر سو گھروں کی آبادی میں پانچ چھ مساجد ضرور ہوں گی لیکن نمازی نہیں ہوں گے کیوں لوگ مسجد سے دور ہورہے ہیں ، کیوں لوگ علماء کی صحبت میں بیٹھنے سے گریزاں ہیں ، اسکی وجہ علماء کی آپس میں لڑائی ہے فضول کہ مسائل میں لوگوں کو الجھا رہے ہیں ، میرے خیال میں اسلاف نے لوگوں کو توحید اور رسالت کا پیغام سکھایا تھا ہمیں بھی یہی کرنا چاہیے ، ان شاء اللہ معاملات بہتر ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں