اٹک پولیس نے سرکاری ریکارڈ کو ٹیمپر کر کے بے گناہ شہری کو پھنسانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعرات 23 مئی 2024 17:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) اٹک پولیس نے سرکاری ریکارڈ کو ٹیمپر کر کے بے گناہ شہری کو پھنسانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ماڈل پولیس اسٹیشن سٹی اٹک میں فاروق حسن بخاری ولد محمد یوسف بخاری نے درخواست دی کہ مسمی محمد اشرف ولد محمد رفیق سکنہ ایف بلاک اٹک شہر جو کہ میرا سالہ ہے نے ڈی پی او اٹک کو میرے خلاف درخواست دی جو جھوٹ پر مبنی تھی جس کے خارج ہونے پر میرے سالے نے دوبارہ ایک اور درخواست وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور آرپی او راولپنڈی کو دی جس کی انکوائری SP انوسٹی گیشن اٹک نے عمل میں لاتے ہوئے درخواست کے ساتھ منسلک پانچ عدد FIRs کی تصدیق تھانہ سٹی اٹک سے کروائی تو پتہ چلا کہ میرے سالے محمداشرف نے سرکاری ریکارڈ FIRs کو ٹیمپر کر کے اصل ملزم کا نام مٹا کر میرا نام لکھ کر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی وجہ عناد میری بیوی نے اپنے بھائیوں پر وراثتی جائیداد کے حصولی کے لیے دعوے دائر کر رکھے ہیں جس پر تھانہ سٹی اٹک پولیس نے بعد پڑتال مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ٹیمپرنگ کر کے خود ساختہ طور پر مقدمات کی کاپیاں تیار کرنے والا ملزم محمد اشرف ولد محمد رفیق سکنہ ایف بلاک اٹک شہر کو گرفتار کر کے ریمانڈ جسمانی حاصل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں