بہاولنگر،یوریا کھاد نایاب ہونے کی وجہ سے کسان سراپا احتجاج بن گئے

ہفتہ 29 جنوری 2022 16:14

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) یوریا کھاد نایاب ہونے کی وجہ سے کسان سراپا احتجاج بن گئے،سینکڑوں کسانوں نے یوریا کھاد نہ ملنے پر موہل چوک بائی پاس بلاک کر کے شدید احتجاج کیا ،متاثرہ کسانوں نے روڑ بلاک کر کے گو عمران گو اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،روڑ بلاک ہونے سے ٹریفک جام ہو گئی اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،کسانوں کا کہنا تھا کہ یوریا کھاد کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں،فصل میں یوریا کھاد نہ ڈالی گئی تو گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچے گا، گندم کی پیدوار میں نمایاں کمی ہوجائے گی ،غلہ منڈی اور مارکیٹ میں یوریا کھاد کے لئے صبح سے چکر لگاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت ملز کے خلاف سپلائی میں نمایاں کمی لانے پر فوری ایکشن لے اوریوریا کھاد کی وافر فراہمی کو یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں