بہاولنگر میں چلاس بس حادثہ میں شہید ہونے والے پاک آرمی کے جوان کی نماز جنازہ ادا

اتوار 5 مئی 2024 19:00

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2024ء) بہاولنگر میں چلاس بس حادثہ میں شہید ہونے والے پاک آرمی کے جوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

شہید کی نماز جنازہ بہاولنگر میں آبائی علاقہ 6 فورڈواہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد کے علاوہ پاک فوج کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ پاک فوج کے دستے نے قدیمی قبرستان میں شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی شہید سجاد کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ گذشتہ روز چلاس کھائی بس حادثہ میں سجاد شہید سمیت 20 مسافر جا ں بجق 21 زخمی ہوئے تھے۔\378

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں