عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنربہاولنگر

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:44

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا ہے کہ مصنوعی اور خودساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو زیروٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد اور مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور پرائس کنٹرول میکانزم کی مانیٹرنگ کررہے ہیں اور ہم نے عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے۔

یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔\378

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں