بہاولنگر ضلع میں تھانوں سے عدالتوں میں شہادت ریکارڈ کروانے کے E/EVIDENCE سسٹم کا افتتاح کردیا گیا

منگل 30 اپریل 2024 17:13

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) بہاولنگر ضلعی عدالتوں میں شہادت اور حاضری کے لیے تھانوں سے آن لائن پیش ہونے کے نظام E / EVIDENCEکا افتتاح کردیا گیا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق،ڈی پی او نصیب اللہ خاں کی زیر قیادت بہاولنگر پولیس کی جانب سے تھانوں سے آن لائن عدالتوں میں پیش ہونے کے نظام کا افتتاح تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگر سے آن لائن ہوکرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر شاہ زیب سعید نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر بھی ہمراہ موجود تھے، e-Evidence نظام ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خاں کی خصوصی کاوش کا نتیجہ ہے۔e-Evidence نظام کے تحت آئندہ تفتیشی افسران اپنے تھانوں سے ہی آن لائن بذریعہ ویڈیو لنک شہادت ریکارڈ کروائیں گے،ضلع بہاولنگر کے تمام تھانہ جات کو اس نظام کے تحت آن لائن عدالتوں سے منسلک کردیا گیا ہے،ہرتھانہ میں ایک کمرہ آئی ٹی آلات کے ساتھ e-Evidenceکے لیے مختص کردیا گیا۔e-Evidenceکے نظام کو آپریشنلائز کرنے کے لیے ضلعی سطح پر ڈی ایس پی اور ہر تحصیل اور متعلقہ تھانہ میں فوکل پرسن تعینات کیے جا چکے ہیں۔\378

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں