فورٹ عباس میں مخیر حضرات کے تعاون سے 3 روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل بھر سے آئے مریضوں کا فری معائنہ کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 20 ستمبر 2021 11:47

فورٹ عباس میں مخیر حضرات کے تعاون سے 3 روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل بھر سے آئے مریضوں کا فری معائنہ کیا گیا
فورٹ عباس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 20 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،عامر سلطان) پیشینٹ ایند چائلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن فورٹ عباس کے تعاون سے 3 روزہ فری آئی کیمپ اریب سرجیکل ہسپتال میں لگایا گیا۔جس کے فوکل پرسن ڈاکٹر نعیم عباس قمر تھے۔کیمپ کا افتتاح چوھدری محمد ارشد لیڈر ایم پی اے۔فورٹ عباس نے آپنے دست مبارک سے کیا۔اس موقع پر تمام مریضوں میں چاول تقسیم کرکےآغاز کیا گیا۔

ڈاکٹر راشد اقبال چوہدری اور ڈاکٹر غلام حسین نے او پی ڈی میں 200 مریضوں کا فری چیک اپ کیا۔اور انکو ادویات دی گئیں۔آئی سرجن ڈاکٹر عمیر عبداللہ اور آئی سرجن ڈاکٹر عبدالحفیظ شاہد نے آنکھوں کے فری آپریشن کیے اور لینز ڈالے گئے۔کیمپ کے فوکل پرسن ڈاکٹر نعیم عباس قمر نے علاقے کے مخیر حضرات سے اپیل کی یے۔

(جاری ہے)

کہ وہ نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اور بینائی سے محروم افراد کا وسیلہ بنیں۔کیمپ میں آنے والے مریضوں کا کہنا تھا کہ ایسے کیمپوں کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ دوردراز کے علاقوں کے لوگوں کو سہولت مل سکیں۔اس موقع پر فورٹ پریس کلب کی ٹیم نے بھی کیمپ کا دورہ کیا جس میں سنئیر نائب صدر فورٹ پریس کلب میاں عبدالواجد،  سیکٹری انفارمیشن عامر سلطان، سنئیر کیمرہ مین تنویر سلطان موجود تھے انہوں تمام تر انتظامات کو خوب سراہا اور کیمپ میں کورنا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ماسک اور سماجی فاصلہ کا بھی خیال رکھا گیا۔۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں