بہاولنگر،گندم کی کاشت کا سیزن شروع ہوتے ہی مارکیٹ سے یوریا کھاد غائب

اتوار 19 نومبر 2023 16:20

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2023ء)ملک بھر میں سب سے زیادہ گندم پیداکرنے والا ضلع میں گندم کی کاشت کا سیزن شروع ہوتے ہی مارکیٹ سے یوریا کھاد غائب ہو گئی اور کاشتکار کھاد مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں ۔

(جاری ہے)

گندم کی فصل کی بجائی شروع ہوتے ہی کاشتکار پریشان میں یوریا کھاد نایاب ہونے کے ساتھ ساتے مہنگے داموں پر فروخت ہونے لگی۔یوریا کھاد کا سرکاری ریٹ 35سو روپے تک ہے۔اس وقت مارکیٹ میں یوریاکھاد کا تھیلا 4ہزار سے 5 ہزار روپے فروخت میں ہورہا ہے۔اس موقع پر کاشتکاروں نے کہاکہ پہلے ڈی اے پی کھاد بلیک میں خریدنے پر مجبورتھے اب یوریا کھاد بلیک میں فروخت ہو رہا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کھاد مافیا کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں