تھانہ شہر فرید کی حدود میں با اثر زمیندار نے ذاتی رنجش کی بناء اپنی عدالت لگالی،پانچ افراد پر بہیمانہ تشدد

جمعہ 26 اپریل 2024 14:51

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) تھانہ شہر فرید کی حدود میں با اثر زمیندار نے ذاتی رنجش کی بناء اپنی عدالت لگالی۔ ایف آئی آرکے مطابق محنت کش غلام فرید پر 5 افراد کا بہیمانہ تشدد ۔

(جاری ہے)

ملزمان متاثرہ شخص کو اٹھا کر اپنے ڈیرے پر لے گئے وہاں تشدد کرتے رہے ۔ملزمان نے تشدد کے بعد غلام فرید کی مونچھیں داڑھی بھنوئیں اور سر کے بال کاٹ دئیے ۔تھانہ شہر فرید پولیس نے 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں