بہاولنگر منچن آباد روڈ پر مسلح ملزمان کی موٹرسائیکل سوار باپ بیٹے پر فائرنگ بیٹاجاں بحق اور باپ شدید زخمی

منگل 26 مارچ 2024 18:00

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) بہاولنگر منچن آباد روڈ پر مسلح ملزمان نے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹے پر فائرنگ کردی،بیٹاجاں بحق اور باپ شدید زخمی ہوگیا ہے،حملہ آور واقع کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور زخمی ونعش کو ہسپتال میں منتقل کردیا ،جاں بحق ہونے والے کی شناخت محمد اعظم اور زخمی کی محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے،پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرینہ رنجش کا شاخسانہ معلوم ہورہا ہے،پولیس نے موقع پر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔\378

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں