بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا

بدھ 24 اپریل 2024 14:59

بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) بہاولنگر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل/سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ظہور حسین نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج بوائز میں منعقدہ سیمینار کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی کے طلبا و طالبات کیلئے “چیف منسٹر یوتھ انیشیٹو” کے تحت 20 ہزار بائیکس کی فراہمی کے پراجیکٹ کا آغاز ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر طلبہ کو آسان اقساط پر 20 ہزار الیکٹرک و پٹرول بائیکس کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن شروع ہو گئی۔پہلے مرحلے میں 19 ہزار پٹرول بائیکس اور ایک ہزار ای بائیکس فراہم کی جائیں گی، طلبہ کو بلاسود بائیکس کیلئے حکومت پنجاب ایک ارب روپے سبسڈی ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کی طرف سے 20 ہزار ڈاؤن پیمنٹ بھی حکومت ادا کرے گی۔

طلبہ کو دی گئی بائیکس کی ماہانہ اقساط پر مارک اپ بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی، طلبا 11676 روپے ماہانہ اور طالبات 7325 روپے ماہانہ آسان اقساط جمع کرا سکیں گے۔پنجاب موٹر سائیکل سکیم کے لیے رجسٹر کرنے کے لیے آ فیشل پورٹل bikes.punjab.gov.pk پر رجسٹریشن کروائی جاسکتی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ، ٹریفک پولیس کےافسران،لیکچرز کالج ہذا اورطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔\378

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں