بہاولنگر بستی سائیاں والی کے قریب ڈاکووں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی ،محنت کش نوجوان جاں بحق

پیر 22 اپریل 2024 18:04

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) بہاولنگر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے محنت کش نوجوان جاں بحق جبکہ اسکا ساتھی شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

بستی سائیاں والی کے قریب محنت کش عبیداللہ اپنے دوست طالب حسین کے ہمراہ گندم کٹائی کے سلسلے میں محنت مزدوری کرکے گھر واپس آرہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے ڈاکووں نے انہیں روک لیا عبید اللہ نے مزاحمت کی تو ڈاکووں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عبیداللہ موقع پر جاں بحق جبکہ طالب حسین زخمی ہوگیا ۔

ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے ڈاکووں کی تلاش شروع کردی لاش اور زخمی کو ریسکیو ٹیموں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔\378

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں