کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے لیے بہاولپور کے قریب پراجیکٹ بنانے کا فیصلہ 100ایکٹراراضی مختص

پیر 13 اکتوبر 2014 17:14

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے لیے بہاولپور کے قریب پراجیکٹ بنانے کا فیصلہ 100ایکٹراراضی مختص کر دی گئی ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے ملک میں لوڈشیڈنگ کے بحران کے خاتمے کے لیے بہاولپور سے تقریبا ً40کلومیٹر دور اسرانی اڈا کے قریب کوئلے سے 100میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کے لیے 100ایکٹر اراضی بھی مختص کر دی گئی ہے اس منصوبے کی تعمیر کے لیے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر گزشتہ روز انرجی ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے محمد شاہد نے ایکسئن واپڈا حاصل پور اقبال جوائیہ اے سی خیرپور ٹامیوالی محمد تسلیم اختر ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات بہاولپور کے نمائندے محمد عاطف محکمہ آبپاشی کے ملک اقبال یوسف اور الیکٹرک انسپکٹر ظفر اقبال نے اسرانی کے قریب مختص کی گئی جگہ کا سروے کیا سروے ٹیم جلد ہی اپنی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو پیش کرے گی ذرائع کے مطابق اس منصوبے کو ایک سال کے مختصر عرصے میں مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں