ذوالفقار کھوسہ کے اسکواڈ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

اتوار 21 فروری 2010 23:37

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری۔2010ء)بہاولپور کے قریب وزیر اعلیٰ پنجاب کے سینئر مشیر کےا سکواڈ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔چولستان ڈیزرٹ ریلی میں شرکت کے لئے جانے والے سینئر مشیر سردار ذوالفقار کھوسہ کے سکواڈ کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے شخص وقاص احمد اور دیگر زخمی ہونے والوں کا تعلق ضلع لودھراں سے ہے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو احمد پور اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جہاں انکی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔قاسم فیکڑی کے قریب حادثے کی جگہ موجود عنیی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد اسکواڈ میں شامل کسی شخص نے متاثرین کی مدد نہیں کی۔ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین نے احمد پور اسپتال کے باہر احتجاج کرتے ہوئے مسلم لیگ نون اور صوبائی وزیر اقبال چنڑکے خلاف نعرے لگائے اور مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں