بہاولپورچڑیا گھر، شیروں نے شہری کی گردن کو بری طرح نوچ ڈالا تھا ، شیرکے پنجرے سے ملی لاش کی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

جمعرات 7 دسمبر 2023 14:09

بہاولپورچڑیا گھر، شیروں نے شہری کی گردن کو بری طرح نوچ ڈالا تھا ، شیرکے پنجرے سے ملی لاش کی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آ گئی
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2023ء) بہاولپور کے چڑیا گھر شیر باغ میں شیروں کے پنجرے سے ملنے والی نوجوان کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس میں کہاگیاہے کہ شیروں نے شہری کی گردن کو بری طرح نوچ ڈالا تھا۔تفصیلات کے مطابق شیروں کے پنجرے سے ملنے والی نامعلوم شخص کی لاش کا پوسٹ مارٹم بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں گزشتہ روز ہوا تھا۔

(جاری ہے)

بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شیروں نے شہری کی گردن کو بری طرح نوچ ڈالا تھا، نوجوان کے شیروں کے حملے کے دوران مزاحمت کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔دوسری جانب شیر باغ کی انتظامیہ نے کہا کہ شیروں کا شکار بننے والے نوجوان کی شناخت اب تک نہیں ہو سکی ہے۔شیر باغ کی انتظامیہ کے مطابق نوجوان کے شیروں کے پنجرے میں جانے کی وجہ اور راستے کا پتہ نہیں چل سکا، نگراں وزیرِ اعلی پنجاب اور کمشنر بہاولپور کی جانب سے بنائی گئی کمیٹیاں تحقیقات کر رہی ہیں۔کیوریٹر علی عثمان بخاری کے مطابق شیر باغ چڑیا گھر کو واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے تک بند کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں