دوردراز لوگوں تک صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،نعیم اقبال بخاری ،
چولستانی عوام کیلئے ترقیاتی ادارہ میں صحت کا باقاعدہ شعبہ قائم کیاجائیگا،ایم ڈی چولستان ترقیاتی ادارہ بہاولپور
جمعرات 1 جنوری 2015 22:57
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)دوردراز چولستانی لوگوں تک صحت عامہ کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،چولستانی عوام کیلئے چولستان ترقیاتی ادارہ میں صحت کا باقاعدہ شعبہ قائم کیاجائیگا۔ اِن خیالات کا اظہار چولستان ترقیاتی ادارہ بہاولپور کے منیجنگ ڈائریکٹر نعیم اقبال بخاری نے چولستانیوں کے لئے لگائے گئے ایک روزہ فری میڈیکل ریلیف کیمپ کے موقع پر مقامی لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
کیمپ کا انعقاد چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، الصادق ڈیزرٹ ویلفیئرآرگنائزیشن اور راحمہ اسلامک ریلیف پاکستان کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔ اِس موقع پر صدر الصادق ڈیزرٹ ویلفیئر آرگنائزیشن ریاض احمد بلوچ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ونگ چولستان ترقیاتی ادارہ ، امتیاز حسین لاشاری و دیگر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
ایم ڈی چولستان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر چولستانیوں کی صحت عامہ پر خصوصی توجہ د ی جارہی ہے ۔
دور دراز مقامات پر بسنے والے چولستانیوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے چولستان ترقیاتی ادارہ میں صحت کا باقاعدہ شعبہ قائم کیا جارہا ہے۔ قلعہ ڈیراور اور عظیم والی ٹوبھہ پر لگائے جانے والے میڈیکل ریلیف کیمپ میں رحمہ ہسپتال جن پور کی میڈیکل ٹیم کے ممبران ڈاکٹروسیم ، ڈاکٹراحسان یوسف، ڈاکٹرجیاعلی ودیگر پیرامیڈیکل سٹاف نے 200سے زائدمردوخواتین اوربچوں کاطبی معائنہ کیااور مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بہاولنگر ،ضلع بھر میں پولیس کا کریک ڈاؤن، 444 ملزمان گرفتار، 48 لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل ..
بہاول پور،جیلوں کے ہسپتالوں کے معاملات چلانے کیلئے ڈسٹرکٹ پریژن ہیلتھ کونسل کے قیام کافیصلہ
میٹروپولیٹن کارپوریشنز، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسیز کو بلڈنگ پلان مکمل ..
صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کابہاول وکٹوریہ ہسپتال کا دورہ
بہاولپور،سی ٹی ڈی کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
بہاول پور،پولیس عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے کی بجائے عوام کا مال لوٹنے لگ گئی
پنجاب میں گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر پر شدید تشویش ہے، ملک امتیازچنڑ
عوام کو ٹیکسز دینا پڑینگے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، امیر جماعت اسلامی بہاولپور
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن بہاولپورکااحتجاجی ریلی نکالنے کااعلان'
پ*بہاول وکٹوریہ ہسپتال کاڈیک وارڈ ڈاکٹروں کی بڑی نااہلی سامنے آگئی
بہاولپور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ ٹی او آر کے برخلاف قراردیدی
-
پیپلزپارٹی عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے گی، سید نوید قمر
-
جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا، وزیراعلی سندھ
-
حضرت بی بی راستی المعروف بی بی پاک دامن کا عرس اتوار کو شروع ہو گا
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کامیئو ہسپتال کی چلڈرن ایمرجنسی کا دورہ
-
پنجاب میں نان 20 ،روٹی 15 روپے کی فروخت ہو رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم سے چیف کوارڈی نیٹر تاجر دوست اسکیم نعیم میر کی ملاقات
-
ہائیکورٹ نے کم عمرلڑکیوں کا نکاح رجسٹرکرنے پر نکاح خواں اور نکاح رجسٹرار کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا
-
سندھ میں میٹرک کے امتحانات مذاق بن گئے،پیپرآؤٹ ہونے کی روایت برقرار
-
کراچی،امتحانی مراکز میں لوڈشیڈنگ سے طالبات کی حالت غیر ہوگئی
-
پی آئی اے کا کراچی سے بھی حج آپریشن کا آغاز
-
کراچی میں پی پی کے بلدیاتی نمائندوں کو بہتر کارکردگی ثابت کرنا ہوگی، سعید غنی