کرپشن کا الزام، اینٹی کرپشن بہاولپور کا ڈویژنل اکائونٹس آفیسر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ودیگر کیخلاف انکوائری کا حکم

ہفتہ 12 جنوری 2019 22:26

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) دو کروڑ اسی لاکھ روپئے کی کرپشن کا الزام، ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاولپور عمران رضا عباسی نے ڈویژنل اکاونٹس آفیسر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر ملوث افراد کے خلاف ریگولر انکوائری کا حکم دے دیا۔ انکوائری کا حکم نیب کی جانب سے انٹی کرپشن کو بھجوائی جانے والی درخواست پر کیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق نیب ملتان کو دی جانے والی درخواست میں شہری محمد ندیم نے موقف اختیار کیا ہے کہ اعجاز شاکر نامی بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کے ڈویژنل اکاونٹس آفیسر نے ٹھیکیداران کی ملی بھگت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے افسران کے جعلی دستخط کیے ہیں اور بوگس کوٹیشن تیار کی ہیں جس سے سرکاری خزانے کو دو کروڑ 80 لاکھ روپئے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے مطابق اعجاز شاکر نے مختلف ٹھیکیداران اور محکمے کے افسران سے ملکر ایسے منصوبوں کی رقم وصول کی ہے جنکی ادائیگی پہلے سے ہو چکی تھی۔ نیب ملتان نے معاملے کی مکمل تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاولپور کو خط لکھا ہے جسکی روشنی میں ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاولپور عمران رضا عباسی نے ریگولر انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ معاملے کی مکمل چھان بین اور کیس میں ملوث دیگر افراد کے کردار کا تعین کرنے کے لیے سرکل آفیسر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل انٹی کرپشن بہاولپور نے تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاولپور کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں کرپشن کے خلاف شکایات پر مکمل تحقیقات کر کے ملوث لوگوں لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں