بہاولپور میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن الزامات پر گرفتار ملزم نے ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی

پیر 25 مارچ 2019 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) بہاولپور میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن الزامات پر گرفتار ملزم نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔سابق لینڈ ایکوزیشن کلکٹر نوید مراد کی درخواست ضمانت میں وفاقی حکومت، چیئرمین نیب اور احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ این ایچ اے میں کرپشن سے متعلق نیب ملتان نے 2015 میں کرپشن انکوائری بند کرنے کی سفارش کی، انکوائری بند کرنے کی سفارش کے باوجود نیب لاہور نے انکوائری شروع کر دی، درخواست گزار کے خلاف نیب ثبوت حاصل کرنے میں ناکام رہی، بے بنیاد الزامات کے باوجود 13 فروری کو احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں