بہاولپور، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسطوں میں مبینہ کٹوتی کاسلسہ جاری

بدھ 24 جولائی 2019 18:23

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) مبارک پور وگردونواح میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسطوں میں مبینہ کٹوتی کاسلسہ جاری، رقوم کی چلت پوائنٹ پر پینے کاٹھنڈا پانی نہ بیٹھنے کا انتظام، باہرکھڑے کمیشن مافیا کے کارندے سفارش کے نام پر دیہاڑی بنانے لگے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے شدید گرمی میں خواتین چھوٹے چھوٹے بچوں کے ہمراہ ذلیل و خوار ہوتی نظر آتی ہیں، اس کے علاوہ قسطوں میں سے مبینہ کٹوتی کم از کم 400 جبکہ ڈبل قسطوں سے ڈبل کٹوتی کی شکایت عام ہے، زیادہ کٹوتی پر احتجاج کرنے والی خواتین کو اکاؤنٹ بند کرنے کی دھمکیاں دیکر ڈرایا دھمکایا جاتا ہے، شہریوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لیتے ہوئے اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں