ڈی سی اوبہاولپورکا دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ماڑی قاسم شاہ پر حفاظتی پشتوں کا معائنہ

پیر 19 اگست 2013 21:16

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19اگست۔ 2013ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر عمران سکندر بلوچ نے دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ماڑی قاسم شاہ کے مقام پر حفاظتی پشتوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر امجد بشیر،اسسٹنٹ کمشنر سٹی عمران اجمل، اسسٹنٹ کمشنر صدرعبدالحفیظ بھٹی اور دیگر افسران موجود تھے۔ڈی سی او نے حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے پشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے احکامات دئیے۔انہوں نے ہدایت کی کہ دریاکے نزدیک آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں