گورنرسردارسلیم حیدرکا جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ

عوام پیپلزپارٹی کو صوبے میں اکثریت دلوائیں، پیپلزپارٹی الگ صوبہ نہ بنائے تو جماعت اور سیاست چھوڑدوں گا‘ بہاولپورمیں خطاب

پیر 4 اگست 2025 13:28

گورنرسردارسلیم حیدرکا جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) گورنر سردار سلیم حیدر نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ کر دیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے بہاولپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام پیپلزپارٹی کو صوبے میں اکثریت دلوائیں، پیپلزپارٹی الگ صوبہ نہ بنائے تو جماعت اور سیاست چھوڑ دوں گا۔

(جاری ہے)

سردار سلیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے لوگ محرومیوں کا شکار ہیں، الگ صوبے کے قیام کے علاوہ محرومیوں کا ازالہ نہیں ہو سکتا، پنجاب کے وسائل صرف لاہور میں استعمال ہو رہے ہیں۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں