پی سی جی اے کے اعدادوشمار: کپاس کی پیداوار میں 30 فیصد کمی
چئیرمین جنوبی پنجاب(پاکستان بزنس فورم ) و چیئرمین خصوصی کمیٹی بحالی کاٹن صنعت فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی ) ملک سہیل طلعت نے کہا پاکستان میں کپاس کی فصل کی صورتحال اس سال بھی تشویشناک ہے
عمر جمشید
پیر 4 اگست 2025
15:17

پاکستان میں کپاس کی فصل کی صورتحال اس سال بھی تشویشناک ہے۔ یکم اگست 2025 تک پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (PCGA) کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کپاس کی مجموعی آمد 5 لاکھ 93 ہزار 821 بیلز رہی، جو گزشتہ سال اسی تاریخ تک 8 لاکھ 44 ہزار 257 بیلز تھی۔ اس طرح ایک سال میں تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار بیلز کی کمی ہوئی، جو 30 فیصد سے زیادہ بنتی ہے۔
صوبہ وار جائزہ لیا جائے تو پنجاب میں اب تک 3 لاکھ 1 ہزار 481 بیلز پہنچی ہیں، جبکہ پچھلے سال یہی فگر 2 لاکھ 92 ہزار 555 بیلز تھے۔
(جاری ہے)
یوں صوبے میں تقریباً 24 فیصد کمی ہوئی ہے۔ سندھ میں صورتحال مزید خراب ہے، جہاں رواں سال کی آمد 2 لاکھ 92 ہزار 340 بیلز رہی، جو پچھلے سال کے 5 لاکھ 51 ہزار 702 بیلز کے مقابلے میں تقریباً 1 لاکھ 59 ہزار بیلز یعنی تقریباً 47 فیصد کم ہے۔
بلوچستان میں اس سال 15 ہزار بیلز کی آمد رپورٹ ہوئی ہے۔اضلاع کی سطح پر سانگھڑ (سندھ) اس بار بھی سب سے آگے ہے، جہاں 2 لاکھ 38 ہزار 590 بیلز کی آمد رپورٹ ہوئی۔ ڈی جی خان میں 43 ہزار 773 اور وہاڑی میں 61 ہزار 438 بیلز کی آمد ریکارڈ کی گئی، جو نسبتاً بہتر کارکردگی ہے۔ تاہم ملک بھر میں کپاس کی مجموعی آمد میں نمایاں کمی، کسانوں کے لیے ایک سنگین اشارہ ہے، جس کی بنیادی وجوہات موسمی تبدیلیاں،غیر معیاری بیج اور حکومتی توجہ کا فقدان ہیں۔
اس سال کپاس کی پیداوار میں کمی کی کئی اہم وجوہات سامنے آئی ہیں۔ سب سے بڑی وجہ جولائی کے دوران ہونے والی غیر متوقع اور مسلسل بارشیں ہیں
ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں

پی سی جی اے کے اعدادوشمار: کپاس کی پیداوار میں 30 فیصد کمی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے کا امکان

پاکستان کا قیام ہمارے شہداء اور بزرگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاالرحمن خان

پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے گذشتہ ماہ 345 ملزمان کو گرفتار کیا

چینی زرعی ماہرین کے اعلیٰ سطحی وفد کا کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کا دورہ

پی سی جی اے نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے

یوسف رضا گیلانی سے اختر خان گوپانگ کی ملاقات ،سید تنویرالحسن گیلانی کی وفات پر اظہار تعزیت

ملتان یونین آف جرنلسٹس کا صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے الخالق ہسپتال کیساتھ خصوصی رعایتی معاہدہ

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے اختر خان گوپانگ کی ملاقات ،سید تنویرالحسن گیلانی کی وفات پر اظہار ..

بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں داخلوں کا عمل جاری

جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ جنوبی پنجاب میں زرعی اور ماحولیاتی انقلاب لائے گا، زرعی ماہرین

پی سی جی اے نے کپاس کی فیکٹریوں میں گانٹھوں کی آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے
ملتان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو مردہ قرار دیکر شناختی کارڈ منسوخ کروادیا
-
پی سی جی اے کے اعدادوشمار: کپاس کی پیداوار میں 30 فیصد کمی
-
مسابقتی کمیشن طاقتور شوگرمافیا کے سامنے بے بس‘سماعت موخرکردی
-
پاکستان کا امریکا کے ساتھ مجموعی تجارتی سرپلس 4 سال میں 14 ارب 44 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا
-
5اگست کو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالیں گے. علی امین گنڈا پور
-
دنیا مسجد اقصی کی بے حرمتی پر خاموش نہ رہے، اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے، پاکستان کا مطالبہ
-
پاکستان میں تحفظ خوراک کے لیے تیزی سے پکنے والی فصل کی اقسام کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
-
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ناکام ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئے گی، طلال چوہدری
-
جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال لاہور میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے فری علاج کے لئے مکمل وارڈ اور ٹرانسجینڈر کارڈ کا آغاز
-
اداکارہ درفشاں سلیم نے بلال عباس سے نکاح کی خبروں پر پہلی بار لب کشائی کردی
-
کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک پکڑا گیا، 2 ملزمان گرفتار
-
جعفر ایکسپریس پر دوبارہ حملے کی کوشش، ٹرین کو روک دیا گیا