بہاولپور،ٹی ایم اوزاہد جاوید پرقاتلانہ حملے کیخلاف اپیکاکی قلم چھوڑ ہڑتال

مجرموں کی فوری گرفتاری کامطالبہ

منگل 14 جولائی 2015 20:51

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء)ٹی ایم اوزاہد جاوید پرقاتلانہ حملے کیخلاف اپیکاٹی ایم اے سٹی کی قلم چھوڑ ہڑتال مجرموں کی فوری گرفتاری کامطالبہ ایڈمنسٹریٹر عمرانہ اجمل نے اپیکاکے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹی ایم اوزاہد جاوید پرقاتلانہ حملہ کرنیوالے عناصر کوکیفرکردارتک پہنچائیں گے انہوں نے کہاکہ فرض کی ادائیگی پرجرائم پیشہ عناصر کایہ انتہائی اورگھٹیااقدام انتظامیہ کیلئے چیلنج کی حیثیت رکھتاہے ان حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیدیاگیاہے مجرموں کی گرفتاری کیلئے کوئی کسراٹھانہ رکھی جائیگی۔

(جاری ہے)

عمرانہ اجمل نے کہاکہ ٹی ایم اوپرحملہ بہاولپورکی انتظامیہ پرحملے کے مترادف ہے اورایسی گھٹیا حرکت کرنیوالے جرائم پیشہ عناصرسے کسی طرح کی رعایت نہیں برتی جائیگی انہوں نے ملازمین کوحوصلہ دیتے ہوئے کہاکہ ایسے اقدامات ہمیں فرض کی ادائیگی سے کسی صورت نہیں روک سکتے اس موقع پرڈویژنل صدراپیکاحافظ اختررانانے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ اپیکا اس واقعہ کی پرزورمذمت کرتی ہے انہوں نے اعلان کیاکہ اگر23 جولائی تک ٹی ایم اوزاہد جاوید پرحملہ کرنیوالے مجرموں کوگرفتارنہ کیاگیاتودمادم مست قلندرہوگا انہوں نے کہاکہ سکیورٹی مسائل کے باوجود ٹی ایم اے سٹی اہلکار اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے اس موقع پرصدر اپیکا ٹی ایم اے سٹی اکرم بھٹی، سینئر نائب صدر نذیرشاہد، جنرل سیکرٹری سیدسلمان شاہ اوردیگرعہدیداروں اورملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

`

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں