بہاولنگر ،فیصل کالونی کے میٹرک کے طالبعلم کو گلا دبا کر نہر میں پھینک دیا گیا، فارنزک رپورٹ کے بعد مقدمہ درج ،پولیس ملزمان گرفتار کرنے میں ناکام

بدھ 9 ستمبر 2015 17:21

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) بہاولنگر فیصل کالونی کے رہائشی نوجوان میٹرک کے طالب علم کو گلا دبا کر نہر میں پھینک دیا گیا۔ فارنزک رپورٹ کے بعد مقدمہ درج ،پولیس ملزمان گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی، حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر فیصل کالونی کے رہائشی نوجوان میٹرک کے طالب علم مرزا طلحہ طاہر کو اس کے دوست محمد احمدوغیرہ 30مئی کو اسے ورغلاء کر اپنے ساتھ لے گئے اور یکم جون کو بچے کی نعش نہر فورڈواہ سے جوڑانہ بستی کے قریب سے ملی اور بچے کے کپڑوں میں مٹی بھری ہوئی تھی پولیس اس کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹر کٹ ہسپتال بہاولنگر لائی اور رپورٹ فرانزک ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کر دی گئی فرانزک رپورٹ آنے پر معلوم ہوا کہ بچے کو گلا گھونٹ کر مارا گیا اور بعد میں نعش کے کپٹروں میں مٹی بھر کر نہر میں پھینکا گیا ہے اور فرانزک رپورٹ آنے کے بعد عرصہ 2ماہ کے بعد پولیس نے تھانہ اے ڈویثرن میں FIRدرج کی جس میں ایک ہی شخص محمد احمد زئی کو نامزد کیا گیا اور گرفتار بھی کیا گیا لیکن تاحال پولیس نے اس کی گرفتاری نہ ڈالی ہے اور نہ ہی اب تک اسکا چلان کر کے عدالت میں پیش کیا بعد ازاں مقتول کے والد مدعی محمد طاہر نے بتایا کہ ہم نے پولیس کو 6مشکوک نام بتلائے جن میں محمد احمد خان، تجمل حسین ، اﷲ دتہ، محمد بلال ، شہباز،وقاص کو بھی گرفتار کروایا گیا مگر بااثر افراد کی مداخلت پر پولیس نے ان کو بھی چھوڑ دیا بعد ازاں ہم عدالت سے رجوع کیا اور عدالت میں ان افراد کو نامزد کرنے کی درخواست گذاری عدالت نے جب پولیس انسپکٹر ندیم اقبال اور سب انسپکٹر نیاز احمد کو طلب کیا تو نیاز احمد نے اقرار کیا کہ ہم نے ان افراد کو firمیں نامزد کر دیا ہے اور تحریری بیان بھی دیا جو کہ میرے پاس موجود ہے مگر تاحال پولیس ان ملزمان کو FIRمیں نامزد کیا اور نہ ہی انکو گرفتار کیا اور یہ ملزمان ہم ہمیں متواتر حراساں کر رہے ہیں اور کیس کی پیروی کرنے سے بھی روک رہے ہیں مدعی مرزا طاہرکی وزیر اعلی پنجاب ، آ ئی جی پنجاب ،ڈی آئی جی بہاولپور اور ڈی پی او بہاولنگر شارق کمال صدیقی سے پر زور اپیل ہے کہ میں نہایت غریب آدی ہوں اور گھر کا واحد کفیل ہوں اور جسمانی طور پر ٹانگوں سے معذور ہوں میرے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں