چائلڈ لیبر کیسز شو آف پرفارمنس کے سوا کچھ نہیں ‘حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو ملک گیر احتجاج کریں گے ‘حکومت چائلڈ لیبرکی آڑ میں مزدورں کا استحصال بند کرے

بھٹہ خشت یونین بہاولنگر کے ضلعی نائب صدر محمد رمضان خان کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 3 فروری 2016 17:43

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) چائلڈ لیبر کیسز شو آف پرفارمنس کے سوا کچھ نہیں ‘حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو ملک گیر احتجاج کریں گے ‘حکومت چائلڈ لیبرکی آڑ میں مزدورں کا استحصال بند کرے۔ان خیالات کا اظہار بھٹہ خشت یونین کے ضلعی نائب صدر محمد رمضان خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے مزدورں کا استحصال کرنے کے مترداف ہے پنجاب حکومت اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور تما م قسم کے کیسز ختم کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہم چائلڈ لیبرجیسے نام نہاد لفظ کو مسترد کرتے ہیں بھٹہ خشت پر کام کرنے والے مزدور ہماری فیملی ہیں حکومت کے ایسے اقدامات کے باعث نہ صرف لاکھوں خاندانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ جائے گے بلکہ معاشی بحران بھی پیدا ہوگا ۔ان کا کہنا تھا کہ بھٹہ یونین اپنے قائدین کے حکم پر لبیک کہیں گے اور وہ اپنے قائد شعیب خان نیازی کی قیادت میں متحد ہیں اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لاکھوں مزدورں کو بے روز گارکرنے کی بجائے اصل حقائق پر توجہ دے اور سرکاری مشینری کو ایسے اقدامات سے باز رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے بھٹہ خشت مالکان پر تمام کیسز کو ختم کرنے کے احکاما ت جاری کرے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں