بہاول پور٬ میڈیکل کالجوں کی سیٹوں میں اضافہ نہ کئے جانے کے خلاف طلباء کا 22 اکتوبر کو احتجاج کا فیصلہ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 19:57

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی سیٹوں میں اضافہ پر عمل درآمد نہ ہو نے کے خلاف میڈیکل کالج میں داخلوں کے خواہشمند طلباء کا 22 اکتوبر کوپریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے کا فیصلہ ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے جون 2016 ء میں پنجاب بھر کے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لیے 836 سیٹوں کا اضافہ کیا تھا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا تاہم پی ایم ڈی سی نے اس حکومتی نوٹیفکیشن پر آج تک عمل درآمد نہیں کیا جس کی وجہ سے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے خواہشمند طلباء و طالبات مایوسی کا شکار ہو گئے تھے اسی سلسلہ میں بہاول پور کے طلباء نے 22 اکتوبر کو صبح دس بجے پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں