بنوں،نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کرکے اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس عمران خان کو شہید کردیا،مقدمہ درج

منگل 23 اپریل 2019 18:58

بنوں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کرکے اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس عمران خان کو شہید کردیا،جس کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی تھانہ منڈان میں درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

مقدمہ ایڈیشنل ایس ایچ او فرید خان تھانہ ڈومیل کی مدعیت میں نامعلوم ملزما ن کے خلاف درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کی دفعات شامل ہیں یاد رہے کہ شہید عمران ڈومیل پولیس اسٹیشن میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی حیثیت سے تعینات تھے اور حالیہ انسداد پولیومہم میں ڈیوٹی پر مامور تھے۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں