بنوں، منیجر آپریشن فرنٹیئر کنسٹیبلری سکیورٹی سروس (ر) ڈی پی او اختر علی خان کا جنوبی اضلاع کا دورہ

بدھ 24 اپریل 2019 23:41

بنوں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) منیجر آپریشن فرنٹیئر کنسٹیبلری سکیورٹی سروس (ر) ڈی پی او اختر علی خان کا جنوبی اضلاع کا دورہ ،اس دوران اُنہوں نے ڈی آ ئی بنوں ریجن عبداللہ خان و دیگر سرکاری آفسران اور مالکان کیساتھ ملاقاتیں کیں مختلف کمپنیوں کو فراہم کرنے والی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا دورہ کے موقع پر اُنہوں نے لوکل ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹر انڈسٹری وکیل خان کیساتھ بھی تفصیلی ملاقات کی اس موقع پر اختر علی خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایف سی ، فرنٹریئر کور اور پولیس سے ریٹائرڈ ہونے ڈسپلن کی مکمل پاسداری کرنے والے اہلکار ہیں جوکہ حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں جوکہ ہم پورے پاکستان میں مہیا کرتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس آفسران اور مالکان کیساتھ ملاقات کریں گے ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں