ٓبنوں،پولیس نے گھر کے اندر خونزیر تصادم کے مرکزی ملزم انعام خان الہ قتل سمیت گرفتار کرلیا

جمعرات 23 مئی 2024 19:40

Sبنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2024ء) بنوں پولیس نے گذشتہ روز گھر کے اندر خونزیر تصادم کے مرکزی ملزم انعام خان الہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ایس ڈی پی او سٹی عمران اسلم مروت کے مطابق گذشتہ روز تھانہ سٹی کی حدود میں واقع مصروف ترین گردانلی میں گھر کے اندر جائیداد کے تنازعہ پر خونریز تصادم ہوا جسکے نتیجے میں پشاور افغان کالونی سے تعلق رکھنے والے تین سگے بھائی اور بنوں کے رہایشی سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوئی تھی جس پر ڈی آئی جی بنوں ریجن قاسم علی خان ،ڈی پی او ضیاء الدین احمد نے سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیئے جس پر بنوں پولیس کی خصوصی ٹیم نے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم انعام کو الہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیاایس ڈی پی او عمران اسلم مروت کا کہنا تھا کہ گرفتارمرکزی ملزم سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے کیس میں مزید اہم انکشافات متوقع ہے انہوں نے کہا کہ سٹی کی حدود میں اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر غیر قانونی کاروبار پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں پولیس فوری حرکت میں آئیگا

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں