ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بٹگرام سید وزیر شاہ کا عوامی شکایات پر بٹگرام بازار کا اچانک دورہ

بدھ 8 نومبر 2017 12:22

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2017ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بٹگرام سید وزیر شاہ نے عوامی شکایات پر بٹگرام بازار کا اچانک دورہ کیا۔ ڈی ایف سی نے مختلف ہوٹلوں، بیکریوں، جنرل سٹورز، سبزی فروشوں اور پھل فروشوں پر چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران مہنگے داموں اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والے درجنوں دوکانداروں کو موقع پر بھاری جرمانے کر کے قومی خزانہ میں جمع کرا دیئے گئے۔

(جاری ہے)

بٹگرام شہر میں مختلف ایجنسیوں کے مشکوک مال سپلائی کرنے والی گاڑی سے مختلف اشیاء کے نمونے حاصل کر کے ٹیسٹ پشاور لیبارٹری کو ارسال کر دیئے۔ اس موقع پر ڈی ایف سی سید وزیر شاہ نے دکانداروں کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جائز منافع کمانا تاجر کا حق ہے مگر ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ناقص اشیاء کی فروخت سے عوام میں مختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہیں، آئندہ کیلئے جن دوکانداروں کے ساتھ ناقص اشیاء برآمد کئے گئے انہیں جیل بھیجا جائے گا۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ بٹگرام شہر میں ناقص اشیاء لانے والے ڈیلروں سے مال ہر گز نہ خریدے اور ان کے متعلق محکمہ خوراک کو اطلاع دیں۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں