بٹگرام،ملیریا کے عالمی دن حوالے سے سیمینار اور واک کاانعقاد

جمعہ 26 اپریل 2024 16:54

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ملیریا کے عالمی دن کےحوالے سے ضلع بٹگرام میں ایک پروقار آگاہی سیمینار اور واک کاانعقاد کیا گیا۔سیمینار میں ضلعی انتظامیہ ،محکمہ صحت ،محکمہ تعلیم اور دیگر محکموں کے افسران اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ سیمینار سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فیاض خان ، ڈسٹرکٹ اینٹما لوجسٹ میڈم عافیہ خان اور پرنسپل گورنمنٹ سنٹینئل ماڈل سکول بٹگرام فدا محمد خان،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جاوید اقبال پشوڑہ اور فوکل پرسن ابن آمین نے ملیریا سے بچاؤ اور آگاہی کے حوالے سے خصوصی خطاب کئے۔

ڈسٹرکٹ اینٹما لوجسٹ ڈاکٹر عافیہ خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ ملیریا ایک خطرناک بیماری ہے لیکن اس کی احتیاطی تدابیر اور آگاہی سے ہم اس پر قابو پا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اس موزی بیماری پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔اس دوران طلباء اور حاضرین میں ملیریا سے متعلق آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ ،سیمنار کے اختتام پر بچاؤ کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں پرنسپل گورنمنٹ سینٹینیل میں ہائی سکول بٹگرام، اے اے سی بٹگرام مسٹر فیاض احمد، ڈسٹرکٹ میڈیکل اینٹمالوجسٹ/انچارج ایم سی پی یونٹ عافیہ خان، فیکلٹی ممبران، طلباء اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں