پہلی کمشنر ہزارہ اتھلیٹکس چیمپئن شپ 20 نومبر سے ڈگری کالج گرائونڈ بٹگرام میں شروع ہو گی

منگل 14 نومبر 2023 15:39

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2023ء) کمشنر ہزارہ ظہیر الاسلام اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن کی ہدایت پر پہلی کمشنر ہزارہ اتھلیٹکس چیمپئن شپ 20 نومبر 2023 سے ڈگری کالج گرائونڈ چھپر گرام بٹگرام میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

ضلعی سطح پر کھلاڑی 10 کھیلوں میں حصہ لے سکتے ہیں جن میں دوڑ 100 میٹر، دوڑ 200 میٹر، دوڑ 400 میٹر، دوڑ 500 میٹر، دوڑ 800 میٹر، 1500 میٹر، لانگ جمپ، ٹرپل جمپ، شاٹ پٹ اور ڈسکس تھرو شامل ہیں۔

کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کو ضلعی سطح پر انعامات اور ریجنل لیول پر مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ عمر کے لحاظ سے تمام کھلاڑی پہلی کمشنر ہزارہ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ایک کھلاڑی ایک گیم میں حصہ لے سکتا ہے، تمام کھلاڑی اپنے ساتھ فارم ب/ شناختی کارڈ اور ڈومیسائل کی کاپی ضرور ساتھ لائیں۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں