گلی باغ کلب نے بٹگرام چمپئین شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پیر 27 نومبر 2023 17:10

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2023ء) بٹگرام چیمپئن شپ کے فائنل میں گلی باغ کلب نے ہوتل دیشان کلب کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ گرین گرائونڈ شگئی کوزہ بانڈہ میں کھیلے گئے فائنل میچ کے پہلے دو ہافز میں کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا، پہلے دو ہافز میں گلی باغ کلب نے کانٹے دار مقابلہ کے بعد کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرا ہاف گلی باغ کلب کیلئے فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا اور گلی باغ نے یہ ہاف بآسانی یکطرفہ مقابلہ کے بعد جیت کر چمپئین شپ اپنے نام کر لی۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی خدمت انسانیت فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر فیاض پنجگل نے اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کھیل کے میدان سے لے کر سماجی خدمات تک مشر فیاض جمال خان پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضلع کی سماجی شخصیات اور سوشل آرگنائزرز کو بٹگرام میں سماجی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور مشر فیاض جمال خان کے وژن اور بٹگرام کیلئے عملی اقدامات کی حوصلہ افزائی کرانے پر زور دیا۔

اختتامی تقریب میں بٹگرام کی نامور سیاسی شخصیات ممبر تحصیل کونسل ڈاکٹر بلرام وجے، مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر حاجی مہاجرین دیشانی، جمیعت علماءاسلام تحصیل بٹگرام کے صدر علامہ مفتی شفیع احمد، خدمت انسانیت فاﺅ¿نڈیشن کے تحصیل صدر محمد الیاس دیشانی، ترند گروپ کے سیاسی رہنماءشیر علی شنگلی پائیں، یوتھ صدر پیرزئی ملکال اختر زیب سائل، شیر کنگ پیرزئی اور نوجوانوں سمیت عمائدین علاقہ اور نوجوانوں، سماجی کارکن سیف اﷲ بسی خیل، چیف آف ڈاگئی اسماعیل خانخیل نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ فائنل کی فاتح ٹیم کو موٹر سائیکل انعام دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں