ضلع بھکر کے جملہ پرائمری اور ایلمنٹری سکولوں میں موسم برسات کی شجر کاری مہم کے دوران32ہزار پودے لگا دیئے گئے

جمعرات 9 اگست 2018 20:33

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر بھکر وقاص رشید کے گرین بھکر پروگرام کے تحت ضلع بھکر کے جملہ پرائمری اور ایلمنٹری سکولوں میں موسم برسات کی شجر کاری مہم کے دوران32ہزار پودے لگا دیئے گئے ہیں یہ بات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری ملک سعد رسول نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل بھکر کے دفتر میں سکھ چین کا پودا لگاتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر منیر حسین کلو‘ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور دفتر کا عملہ بھی موجود تھا۔

(جاری ہے)

ملک سعد رسول نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بھکر کی طرف سے ضلعی محکمہ تعلیم کو امسال گرین بھکر پروگرام کے تحت موسم برسات کی شجر کاری مہم کے دوران سکولوں او رمحکمہ تعلیم کے دفاتر میں 14اگست سے پہلی30ہزار نئے پودے لگانے کا ہدف دیا گیا تھا لیکن الحمد اللہ ضلعی محکمہ تعلیم نے آج تک تقریباً32ہزار نئے پودے لگا دیئے ہیں اور یہ سلسلہ14اگست تک جاری رہے گا اور امید ہے کہ اس میں مزید 10ہزار پودوں کا اضافہ ہو جائیگا اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر منیر حسین کلو نے بتایا کہ ہم نے اب تک گرین بھکر پروگرام کے تحت اپنے پرائمری اور ایلمنٹری مرادانہ سکولوں میں 5ہزار280نئے پودے لگاد یئے ہیں او ریہ مہم ابھی بھی جاری ہے جو 14اگست تک جاری رہے گی اور کوشش کی جائیگی کہ اس میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں