ریجینل پولیس آفیسر سرگودہا سید خرم علی شاہ کا بھکر کا دورہ

جمعرات 29 نومبر 2018 23:26

بھکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) ریجینل پولیس آفیسر سرگودہا سید خرم علی شاہ نے بھکر کا دورہ کیااور پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی۔تفصیلات کے مطابق آر پی او سرگودہا سید خرم علی شاہ کی ڈی پی او آفس بھکر آمد پر پولیس کے چاک و چابند دستے نے انھیںسلامی دی اور ڈی پی او بھکر عرفان طارق و دیگر پولیس افسران نے ان کا استقبال کیا۔

بعد ازاں میٹنگ ہال ڈی پی او آفس میں جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ہمراہ کرائم میٹنگ منعقد کی گئی جس کی صدارت آر پی او سرگودہا نے کی۔ سنگین زیر التواء مقدمات کی بابت تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے آر پی او سرگودہا نے متعلقہ سرکل افسران اور ایس ایچ اوزکوتاکید کی کہ مقدمات کی تفتیش حقائق کی روشنی میںجلد یکسو کی جائے اور اس ضمن میں تمام میسر وسائل بشمول جیو فینسنگ، موبائل ڈیٹااور فرانزک سائنس لیبارٹری سے استفادہ حاصل کیا جائے۔

(جاری ہے)

تمام پولیس افسران کسی بھی دبائو یا اثر رسوخ کے بغیر میرٹ پر فرائض کی انجام دہی یقینی بنائیں۔ کسی ذاتی مسئلے یا مشکل کی صورت وہ بغیر کسی سفارش یا ریفرنس کے محکمانہ طور پر درخواست دے کر پیش ہو سکتے ہیں، ان کے مسائل کے حل اور جائز امداد کیلئے ہر ممکن کوشش عمل میں لائی جائے گی۔کرائم میٹنگ کے بعد آر پی او سرگودہا نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر کا وزٹ کیا اور پولیس لائنز کے اندر ملازمین کیلئے قائم واٹر فلٹریشن پلانٹ ،میس ہال اور کھانے کے مینو کا جائزہ لیا اور بھکر پولیس کے اس ضمن میں کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بننے والے " ریسورس مینجمنٹ سنٹر" کا افتتاح بھی آر پی او سرگودہا کے ہاتھوں عمل میں لایا گیا ۔ اس میں وردی گودام، اسلحہ خانہ اور متفرق سامان کے ریکارڈ اور منظم سٹاک کا معائنہ کیا گیا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں