بھکر،ضلعی انتظامیہ دریاخان شوگر ملز میں گنے کے کاشتکاروں کو انکے بقایا جات کی ادائیگیوں کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کررہی ہے، وقا ص رشید

بدولت کاشتکاروں کے 700 ملین روپے کے بقایا جات میں سے اب تک 654 ملین روپے کی ادائیگی مکمل کرائی جاچکی ہے،ڈپٹی کمشنربھکر

جمعہ 22 مارچ 2019 19:47

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنربھکر وقا ص رشید نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ دریاخان شوگر ملز میں گنے کے کاشتکاروں کو انکے بقایا جات کی ادائیگیوں کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کررہی ہے جسکی بدولت کاشتکاروں کے 700 ملین روپے کے بقایا جات میں سے اب تک 654 ملین روپے کی ادائیگی مکمل کرائی جاچکی ہے جبکہ باقی ماندہ 46 ملین روپے کی رقوم کی جلد از جلد ادائیگی مکمل کرنے کیلئے شوگر ملز انتظامیہ کو واضح احکامات جاری کردئے گئے ہیں ۔

انہوںنے اس امر کا انکشاف ڈی سی آفس کمپلیکس میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کھلی کچہری میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنے مسائل کی نشاندہی کی جن کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود افسران کو احکامات جاری کئے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر منعقدہ کھلی کچہریوں کے دوران عوام کی طرف سے سرکاری محکموں سے متعلق اب تک موصولہ 790 شکایات میں سے 613 شکایات کا ازالہ کیا جاچکا ہے جبکہ قلیل تعداد میں باقی ماندہ درخواستوں پر بھی متعلقہ محکموں سے تیز رفتار عملدرآمد کرایا جارہاہے اور درخواست دہندگان کو مطلوبہ ریلیف کی فراہمی جلد از جلد یقینی بنائی گی ۔

ڈپٹی کمشنر وقا ص رشید نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انکی ذاتی نگرانی میں شروع کئے گئے امدادی پروگرام کے تحت بڑی تعداد میں مستحق معذور افراد کو وہیل چئیرز،ٹرائی سائیکلز ،آلہ ہائے سماعت اور نابینا افراد کو سفید چھڑیاں فراہم کی جاچکی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ فلاحی پروگرام آخری مستحق شخص کو امداد کی فراہمی تک جاری رکھا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل کامل توجہ سے سنے اور انکے حل کیلئے متعلقہ سرکاری محکموں / اداروں کے انتظامی افسران کو ضروری احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے 17 ۔اے کے تحت بھرتی کے امیدواروں میں تقرری کے آرڈرز تقسیم کئے اسی طرح انہوں نے بیوگان کو مالی امداد کے چیک بھی دئے ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں