بونیر یونیورسٹی پولیٹکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام بابائے قوم کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

جمعرات 28 دسمبر 2017 22:27

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2017ء)بونیر یونیورسٹی میں پولیٹکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، سیمینار کا مقصد طلبہ و طالبات کو قائد اعظم کے شخصیت ،خدمات اور جدوجہد سے خبردار کرنا تھا، جسمیں کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہویے بونیر یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فارووق خان نے کہا کہ قائد اعظم کے شخصیت ہمارے لیے مشعل راہ ہیں،آپ کے پاکستان کیلئے جدوجہد اور خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں،انھوں نے طلبہ و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ قائد اعظم کے زندگی اور آذادی کیلے ان کی خدمات پڑھیں اور آپ کے پیغام کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا کردار ادا کریں، بونیر یونیورسٹی کے ترجمان میڈیا انڈ پروٹوکول آفیسر دوست محمد کے مطابق سیمینار میں پرنسپل جوڑ کالج جمیل احمد، ڈگر کالج کے میاں گل سید، خلیل خان ،کوثر سعید،پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر سیف السلام تمام ڈیپارٹمنٹس کے فیکلٹی ممبرز بھی موجود تھے ۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں